راؤ انوار پر بڑی مہربانی کر دی گئی،سپریم کورٹ نے ایسا حکم جاری کردیا جس کو سنتے ہی سابق ایس ایس پی ملیر کی جان میں جان آگئی

اسلام آباد : :سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار آج سپریم کورٹ کےسامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ عدالت نے راؤ انوار کے منجمند کیے گئے بنک اکاؤنٹس بھی کھولنے کا حکم جاری کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کے بنک اکاؤنٹس کھول رہے ہیں تاکہ آپ کے بچوں کو روٹی ملتی رہے۔ یاد رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر قبائلی نوجوان نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا الزام تھا، عدالت نے وارنٹ گرفتاری جانے ہونے کے بعد راؤ انوار 19 جنوری سے روپوش تھے اور پولیس بھی انہیں ڈھونڈنے میں ناکام رہی تھی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp