’میں نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا‘راؤ انوار کی بات پر چیف جسٹس کا ایسا جواب جس نے اِن کاؤنٹر اسپیشلسٹ کو شرم سے پانی پانی کردیا

اسلام آباد : :سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار آج سپریم کورٹ کےسامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اتنے دلیر بنتے تھے، آپ تو خود مجرموں کو پکڑتے تھے۔ آپ کہاں چھُپے رہے؟ راؤ انوار کے پیش ہونے پر ان کے وکیل نے کہا کہ راؤ انوار نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ راؤ انوار نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کرکے کوئی احسان نہیں کیا۔ خیال رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار19 جنوری سے مفرور تھے اور پولیس کو مطلوب تھے لیکن پولیس ان کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp