Poor Visibility Warning Up Due To Fog Formation In UAE

متحدہ عرب امارات میں دھند کے باعث تاحد نظر انتہائی کم ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو وارننگ جاری کردی

ابوظہبی :   متحدہ عرب امارات میں  موسمیات کے نیشنل سینٹر، (این سی ایم) نے موٹر سائیکل سواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیرپر عمل پیراہو کے گاڑی یا موٹر سائیکل چلائیں.
متحدہ عرب امارات میں منگل کے روز شدید دھند ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دھند کے باعث حد نگاہ ایک ہزار میٹر سے بھی کم تک محدود ہوگی۔ ساحلی اور وسطی علاقوں میں حد نگاہ اس سے زیادہ متاثر ہوگی۔ گاڑیوں پر سفر کرنے والے انتہائی محتاط رہیں جبکہ دھند کے وقت ہائی وے کا سفر نہ کیا جائے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp