Tamim Iqbal Out Of 2nd Eliminator

پی ایس ایل ،دوسرے ایلیمنیٹر سے قبل پشاور زلمی کیلئے بری خبر آگئی

لاہور : پاکستان سپر لیگ میں آج دوسرے پلے آف مقابلے سے قبل دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے بنگلہ دیشی اوپننگ بلے باز تمیم اقبال زخمی ہونے کے باعث آج کے انتہائی اہم مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں ۔ پشاور زلمی کی مینجمنٹ کے مطابق تمیم اقبال اپنے گھٹنے کے علاج کی غرض سے بنکاک جارہے ہیں تاہم اگر پشاور زلمی کی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ یاد رہے کہ آج کے مقابلے کی فاتح ٹیم 25مارچ کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ایونٹ کے فائنل میں مد مقابل ہو گی ۔ 

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp