Afridi Out Of 2nd Eliminator

پی ایس ایل ،دوسرے ایلیمنیٹر سے قبل کراچی کنگز بڑا جھٹکا لگ لیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ میں آج دوسرے ایلیمنیٹر سے قبل کراچی کنگز کے لیے انتہائی بری خبر آگئی ہے ۔کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق سٹا ر آل راﺅنڈ ر شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث آ ج شیڈول دوسرے ایلیمنیٹر کیلئے کراچی کنگز کا حصہ نہیں ہوں گے ۔شاہد آفریدی پی ایس ایل کے ابتدا میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے ادویات کا سہارا لیکر میچز کھیلے لیکن اب ان کے گھٹنے کا درد بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان عماد وسیم کی میچ میں شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا ۔ 

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp