They Got Married After Wrong WhatsApp Message

غلط وٹس ایپ میسج نے جوڑے کی شادی کرا دی

دبئی : ایک غلط وٹس ایپ میسج نے انگلینڈ کے ایک جوڑے کو متحد کیا اور اب یہ دونوں پیار کے بندھن میں بندھتے ہوئے دبئی میں شادی کرنے والے ہیں۔ دونوں کی رام کتھا ایک معصوم سے غلط میسج سے شروع ہوئی تھی۔ مائیکل ایونگلو کی عمر 44 سال ہے اور وہ جنوبی لندن میں رہتا ہے ۔ مائیکل نے اپنے موبائل پر آنے والا ایک میسج پڑا جس میں لکھا تھا "لڑکیوں کا تفریحی پروگرام" اور مائیکل کو لگا کہ اسنے اپنے موبائل میں فلم دیکھنے جانے کے لیے جو یادہانی میسج ریکارڈ کیا تھا یہ وہ ہے ۔
اس ایک میسج سے مائیکل کی گفتگو ایک اجنبی سے شروع ہوئی جو کہ دونوں کی شادی کا باعث بنی۔ اس میسج سے مائیکل کی بات لندن کی ہی 37 سالہ لینا سے شروع ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو جاننے کے لیے بات چیت شروع کی اور اب دونوں دبئی میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ لندن کے ان دونوں رہائشیوں نے اپنی کہانی لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں زندگی میں کبھی بھی پیار پر سے بھروسہ ختم نہیں کرنا چاہیے ۔ اس پیار کے منظر عام پر آنے میں دیر ضرور لگ سکتی ہے لیکن آپکے حصے کا پیار آپکو ملتا ضرور ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp