بھارتی میڈیا عام لڑکی کی تصاویر کو اداکارہ کی تصویر کے طورپر شائع کرتا رہا

, سوشل میڈیا پر بھارت کے وزیر برائے براڈ کاسٹنگ سمرتی ایرانی سے معاملے نوٹس لینے کی اپیل , ہندوستان ٹائمز اور نیوز ورلڈ ہندی‘ کی ٹوئٹر صارف پوجا ڈڈوال سے غلطی میں ان کی تصاویر اداکارہ کے طور پر شائع کرنے پر معذرت

نئی دہلی : بھارتی میڈیاایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ اور اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک عام لڑکی کی تصاویر کو اداکارہ کی تصویر کے طور پر شائع کرتا رہا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ روز خبر سامنے آئی کہ بالی وڈ سلطان سلمان خان کی 1995 میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ’ویرگاتی‘ میں کام کرنے والی اداکارہ پوجا ڈڈوال ٹی بی اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
خبر کے مطابق پوجا ڈڈوال گزشتہ 15 روز سے ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ان کی مالی حالت انتہائی خراب ہے، جس وجہ سے انہوں نے سلمان خان سے مدد کی اپیل کر رکھی ہے۔خبر کے مطابق پوجا ڈڈوال کی مالی تنگدستی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ وہ چائے کی پیالی پینے کیلئے بھی دوسروں کی محتاج ہیں ۔پوجا ڈڈوال کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارت کے اہم ترین نشریاتی اداروں نے بھی ابتدائی طور پر غلط تصاویر شائع کرکے ایک عام لڑکی کو اداکارہ کے طور پر دکھایا۔
بھارتی میڈیا کی اس غلطی کا پتہ جب پوجا ڈڈوال نامی ٹوئٹر صارف لڑکی کو چلا تو انہوں نے مجبور ہوکر تمام نشریاتی اداروں کے اسکرین شاٹ ٹوئیٹ کرکے بھارت کی وزیر برائے براڈکاسٹنگ سمرتی ایرانی سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔پوجا ڈڈوال کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ کے مطابق ’ہندوستان ٹائمز‘ فرسٹ پوسٹ ہندی ،ْڈی این اے انڈیا، اور نیوز ورلڈ ہندی‘ سمیت دیگر نشریاتی اداروں نے ان کی تصاویر ماضی کی اداکارہ پوجا ڈڈوال کے طور پر شائع کیں۔
چوں کہ ان دونوں کا نام ایک ہی تھا اور ٹوئٹر صارف پوجا ڈڈوال کا چہرہ ماضی میں اداکارہ سے تھوڑی بہت مشابہت رکھتا تھا اس لیے بھارتی نشریاتی اداروں نے ان کی ٹوئٹر کی تصاویر کو اپنی خبروں میں شائع کیا۔جب ٹوئٹر صارف پوجا ڈڈوال نے اداکارہ کی بیماری کی جگہ اپنی تصاویر کو دیکھا تو حیران رہ گئیں اور مجبورا انہیں بھارتی میڈیا کی بے وقوفی کے خلاف ٹوئیٹ کرنی پڑی۔بعد ازاں ہندوستان ٹائمز اور نیوز ورلڈ ہندی‘ نے ٹوئٹر صارف پوجا ڈڈوال سے غلطی میں ان کی تصاویر اداکارہ کے طور پر شائع کرنے پر معذرت بھی کی۔ہندوستان ٹائمز نے پوجا ڈڈوال سے معزرت کرتے ہوئے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ انہوں نے ان کی تصویر ڈیلیٹ کردی۔ اسی طرح نیوز ورلڈ ہندی نے بھی پوجا ڈڈوال سے معزرت کی۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp