کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز ناک پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے، بیٹنگ کیلئے دستیاب نہ ہونے کا خدشہ

لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز حسان خان ناک پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا ایلیمینیٹر لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں پشاور زلمی کی بیٹنگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز حسان خان ناک پر گیند لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔ حسان خان تھرو پکڑنے کی کوشش میں گیند اپنی ناک پر لگوا بیٹھے۔ گیند لگنے کے باعث حسان خان کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا جس کے بعد انہیں فوری میدان سے باہر لے جایا گیا۔ زخمی ہو جانے کے باعث حسان خان کے بیٹنگ کیلئے دستیاب نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp