Sarfraz Ahmed, Moin Khan Humiliates Mir Hamza After Defeat Against Peshawar Zalmi

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد سرفراز احمد اور معین خان نے میر حمزہ کو شرمناک سلوک کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد سرفراز احمد اور معین خان نے میر حمزہ کو شرمناک سلوک کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا ایلیمینیٹر لاہور میں کھیلا گیا۔ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رنز سے شکست دے کے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
میچ کے آخری لمحات میں کوئٹہ کے نوجوان کرکٹر میر حمزہ دوسرا رن دوڑ کر مکمل نہیں کر پائے جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد میر حمزہ جب میدان سے باہر گئے تو اس موقع پر ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ معین خان نے انہیں شرمناک سلوک کا نشانہ بنا ڈالا۔ معین خان اور سرفراز احمد کی جانب سے میر حمزہ کو سرعام گالیاں دی گئیں۔
یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کرلیا اور پھر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد شائقین کرکٹ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے معین خان اور سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ کرکٹ کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ معین خان اور سرفراز احمد کو شکست کا سارا ملبہ ایک نوجوان کرکٹر پر نہیں ڈالنا چاہیئے۔ جبکہ سرفراز احمد اور معین خان نے میر حمزہ کو جس شرمناک سلوک کا نشانہ بنایا، اس سے نوجوان کرکٹر کا اعتماد بالکل ختم ہو جائے گا۔ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp