پاکستانی باسکٹ بال ٹیم نے ابوظہبی میں مشرق وسطی، شمالی افریقہ خصوصی علاقائی اولمپک گیم میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد۔20مارچ : پاکستانی باسکٹ بال ٹیم نے ابوظہبی میں منعقدہ مشرق وسطی، شمالی افریقہ خصوصی علاقائی اولمپک گیم میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، خصوصی اولمپک مقابلے 14مارچ سے شروع ہیں جو 23مارچ کو اختتام پذیر ہوں گے، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان نے شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم اور آفیشل کو مبارکباد دی ہے،انہوں نے ایک تقریب میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں میڈل بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے قوم کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مقابلوں کے انعقاد پر متحدہ عرب امارات کی کارکردگی کی تعریف کی اور کامیاب مقابلوں پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ ان مقابلوں میں پاکستان کا 17رکنی دستہ شریک ہے، مقابلوں میں 33ممالک کے 1200ایتھلیٹس حصے لے رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp