عمران خان کا پلے آف میچ کی دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور : پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کا پہلا پلے آف میچ عمران خان نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنے والی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کیساتھ ہیں،بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنے والی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کیساتھ ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے اقتدار میں آکر کرکٹ ڈھانچہ مضبوط اورکھیل میں مزید نکھار لائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے کیلیے شایدوقت نہ نکال پاؤں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے لیے آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر عمران خان کو خاصا تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp