پی ایچ ایف سابق کپتان و گول کیپر منصور احمد کے علاج کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے، ترجمان

لاہور۔20 مارچ : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف سابق کپتان و سابق گول کیپر منصور احمد کے علاج معالجہ کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کررہی ہے اور اس کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے ۔پی ایچ ایف نے دل کے عارضہ میں مبتلا منصور احمد کے ہسپتال کے تین لاکھ کے واجبات ادا کیئے جبکہ اس کے علاوہ ان کی والدہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی بھجوایا گیا ہے ۔
پی ایچ ایف کی درخواست پر وزیر اعظم آفس نے بھی منصور احمد کے علاج معالجہ کیلئے اس کی فیملی سے رابطہ کیا ہے،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی منصور کی مدد کیلئے درخواست کی گئی ہے ، یا د رہے کہ سابق گول کیپرز منصور احمد نے 1994ورلڈ کپ اور 1994چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp