پی ایس ایل پلے آف میچ، ایمپائرنگ کے فرائض علیم ڈار اور راشد ریاض نے سر انجام دیئے

لاہور۔20 مارچ : پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض آئی سی سی کے ایلیٹ ایمپائر علیم ڈار اور راشد ریاض نے سر انجام دیئے جبکہ محمد انیس میچ ریفری اور شازیب رضا ٹی وی ایمپائر تھے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp