کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تقریباً 10سال بعد کرکٹ کے بین الاقوامی ستارے جگمگائیں گے

, کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل اور نیشنل اسٹیڈیم تک لانے اور لے جانے کے فول پروف انتظامات مکمل

کراچی ۔ : کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تقریباً 10سال بعد کرکٹ کے بین الاقوامی ستارے جگمگائیں گے ۔اس حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔کھلاڑیوں کوایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم تک لانے اور لے جانے کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کا فائنل بس کچھ ہی دن دور ہے۔ شہر قائد میں پی ایس ایل فائنل کی ٹیموں کو ویلکم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پچیس مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گرائونڈ سجے گا، سٹی بھی بجے گی اور شائقین کرکٹ تالیاں بھی بجائیں گے۔ کراچی کے شہریوں کہنا ہے کہ شہر قائد میں ہم کھیل کو سپورٹ کررہے ہیں پی ایس ایل پاکستان کی لیگ ہے، اس میں ہر شہر کی ٹیم شامل ہے۔ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم تک کھلاڑیوں کو لانے اور لے جانے کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم تک لے جانے کیلئے سیکورٹی اداروں کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل بھی کرلی گئی ہیں۔
جبکہ شہریوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے مختلف مقامات سے شٹل سروس کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔جن شہریوں کو پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس نہیں ملے وہ بھی کسی سے پیچھے نہیں بڑی اسکرین اور چھوٹی اسکرینوں پر گھروں اور محلوں میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے انتظامات کرلئے ہیں۔ کہتے ہیں ٹکٹ نہیں ملا تو کیا ہوا گھر پر ہی پی ایس ایل سجا دیں گے۔تقریباً دس سال بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بین الاقوامی ستارے جگمگائیں گے۔ جنہیں دیکھنے کیلئے ناصرف کراچی بلکہ پورے ملک سے شائقین کرکٹ آرہے ہیں، دیکھتے ہیں کون سی دو خوش نصیب ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی رونق بنے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp