Karachi Kings Will Qualify For PSL Final If Second Eliminator Gets Washed Out

پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹرز بارش کے باعث منسوخ ہونے کی صورت میں فائنل کیلئے کوالی فائی کرنے والی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور : پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹرز بارش کے باعث منسوخ ہونے کی صورت میں فائنل کیلئے کوالی فائی کرنے والی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کا دوسرا ایلیمینیٹر کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹرز بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر بارش کے باعث پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹرز نہ کھیلا جا سکا تو اس صورت میں کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی۔ کراچی کنگز پلے آف مرحلے سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پر برتری حاصل کیے ہوئے تھی، اسی لیے میچ منسوخ ہونے کی صورت میں وہ فائنل میں جگہ بنا لے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp