دوسرا آل سبی شہید سید صادق علی شاہ بخاری ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18کا شاندارفائنل میچ اللہ بادشاہ بمقابلہ کارمل گاونٹی کے درمیان کھیلا گیا

سبی : دوسرا آل سبی شہید سید صادق علی شاہ بخاری ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18کا شاندارفائنل میچ اللہ بادشاہ بمقابلہ کارمل گاونٹی کے درمیان کھیلا گیاجس کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال اور اعزازی مہمان خصوصی سید نور احمد شاہ خجک تھے،اس موقع پر خدابخش سیلاچی، امان اللہ دہپال ،سید بہادر شاہ، آصف چانڈیو،لالہ پائندہ خان دہپال ،ظفر اللہ دہپال ،اے ڈی کھوسہ اور مرتضیٰ خجک کے علاوہ دیگر موجود تھے،شاندارفائنل میچ اللہ بادشاہ بمقابلہ کارمل گاونٹی کے درمیان کھیلا گیااور یہ میچ فائنل میچ اللہ بادشاہ نے 39زنز سے جیت لیا ،اللہ بادشاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فصیلہ کیا اور اللہ بادشاہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12اورز میں 146رنز بنائے اللہ بادشاہ کی جانب سے حیدر نے 48رنز کی ناقابل شکت اننگز کھیلی 147رنز کے تعاقب میں کارمل کاونٹی مقررہ 12اورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 107بنا کر ڈھیر ہوگئی کارمل کاونٹی کی جانب سے اویس لاشاری نے 42رنز بنائے اسی طرح یہ شاندار فائنل میچ اللہ بادشاہ نے اپنے نام کر لیا دوسرا آل سبی شہید سید صادق علی شاہ بخاری ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18کا شاندارفائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال اور اعزازی مہمان خصوصی سید نور احمد شاہ خجک تھے میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے بیس ہزار روپے کا اعلان کیا اور فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال اور اعزازی مہمان خصوصی سید نور احمد شاہ خجک اور ٹورنامنٹ سرپرست اعلیٰ سید روشن شاہ نے کھیلاڑیوں اور مہمانان گرامی میں انعامات تقسیم کئے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp