میچ سے قبل سٹیڈیم میں وقفے وقفے سے بارش ،شائقین کرکٹ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

لاہور۔20 مارچ : پاکستان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے قبل صوبائی دارلحکومت لاہور اور سٹیڈیم میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے آئوٹ فیلڈ گیلی ہوگئی تھی ،عملہ نے وکٹ کو فوری طور پر ڈھانپ دیا تھا جبکہ آئوٹ فیلڈ کو سوپر ساپر کی مدد سے خشک کیا ۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے ہونی والی بارش نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کرکٹ کے لئے بھی مسئلہ پیدا کیا ۔میچ سے قبل سٹیڈیم جانے والے راستوں پر جگہ جگہ چیکنگ کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک بلاک ہوئی جس سے شائقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp