پلے آف میچ سے قبل گرائونڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ

لاہور۔20 مارچ : پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم میں میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے علیحدہ علیحدہ گرائونڈ میں ٹریننگ کی ۔کھلاڑیوں نے بولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔قذافی سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی ٹریننگ سے قبل ہونے والی بارش سے آئوٹ فیلڈ گیلی ہوگئی تھی تاہم گرائونڈ انتظامیہ نے عملہ کی مدد اور سپر سوپرسے گرائونڈ کو خشک کیا اور اسے ٹیموں کی ٹریننگ کے قابل بنایا ۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp