پی ایس ایل ٹیموں کو لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں‘دنیا جان لے ،پاکستان پرامن ملک ہے

, وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پی ایس ایل میچز کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد

لاہور۔20 مارچ : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا جان لے ،پاکستان پرامن ملک ہے اورپاکستان کے شہری کرکٹ کے شیدائی ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد پر خصوصی تہنیتی پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اوردیگر کھیلوں کے مقابلے بھی جلددیکھنے کو ملیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کی ٹیموںکو لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پی ایس ایل تھری کے میچوں کا پاکستان میں انعقاد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچوں کے انعقاد سے اقوام عالم کو پاکستان ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائیگا۔ شائقین کرکٹ کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ کرکٹ سے محبت رکھنے والے بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔
ہماری حکومت نے میچوں کے پرامن اور محفوظ انعقاد کیلئے شاندار انتظامات کئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کرکٹ میچز کے انعقاد کے باعث ہر پاکستانی خوش نظر آتا ہے۔ ہم نے اپنی قوم کی خوشیوں میں اسی طرح اضافہ کرنا ہے۔ کسی کو قوم کی خوشیاں نہیںچھیننے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ میں پی ایس ایل تھری کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp