الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہالز کا 23مارچ کو ہونیوالا افتتاح تاخیر کا شکار

لاہور : الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہالز کا 23مارچ کو ہونیوالا افتتاح تاخیر کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہال l اور ہال ll کو تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری تھا اور توقع کی جا رہی تھی کہ 23مارچ کو دونوں ہالز کو اسٹیج ڈراموں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا تاہم پاکستان سپر لیگ کے میچز سے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم کی سکیورٹی سنبھال لی گئی جس کی وجہ سے الحمرا میں ہونیوالا کام التوا کا شکار ہو گیا ۔اب اس کا افتتاح اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے جس کے بعد ہال lاور ہال llکو اسٹیج ڈراموں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp