PSL 2018 First Eliminator, Peshawar Zalmi Sets Target Of 158 Runs For Quetta Gladiators

پی ایس ایل 2018 کا پہلا ایلیمینیٹر، پشاور زلمی لیام ڈوسن کی دھواں دار اننگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے پلے ا?ف مرحلے کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا اور تمیم نے ابتدائی 4 گیندوں پر محمد نواز کو 2 چوکے رسید کیے جسکے بعد بارش کی مداخلت کے باعث میچ کچھ دیر کےلئے روکنا پڑا تاہم میچ کا آغاز ہوتے ہی پشاور زلمی کو پلے آف مرحلے میں پہنچانےوالے کامران اکمل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کےلئے آنےوالے آندرے فلیچر بیٹنگ کےلئے آئے لیکن وہ بھی صرف 3 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں میر حمزہ نے ایک رنز پر پویلین واپس بھیجا۔تمیم اقبال نے حفیظ کے ساتھ ملکر تیسرے وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس دوران حفیظ اوپننگ بلے باز کا ساتھ چھوڑ گئے، وہ 14 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد محمد اللہ کا شکار بنے۔
حفیظ کے پویلین لوٹتے ہی تمیم اقبال بھی ہمت ہار بیٹھے اور محمد نواز کی گیند پر باﺅنڈری پر کھڑے فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے، وہ 29 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔سعد نسیم اور لیام ڈاسن 30 رنز کی اہم شراکت قائم کی لیکن سعد صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں حسن خان نے پویلین واپس بھیجا۔اس سے قبل لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سے بوندا باندی کا شروع ہونےوالا سلسلہ موسلا دھار بارش کی صورت اختیار کرگیا تھا جس سے بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ کھلاڑی آج گراﺅنڈ میں نہیں اترپائیں گے اور پشاور زلمی اچھے رن ریٹ کے باعث کل کراچی کنگز سے ایلی مینیٹر میچ کھیلے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن بارش کے رک جانے کے باعث میچ مقررہ وقت پر شروع ہوگیا جب کہ شائقین کی بڑی تعداد گراو¿نڈ میں موجود ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp