ٹرمپ انتظامیہ کل چین کی درآمدی اشیا پر60 بلین ڈالر کے نئے ٹیرف کا اعلان کرے گی

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ کل جمعہ کو چین کی درآمدی اشیا پر60 بلین ڈالر کے نئے ٹیرف کا اعلان کرے گی۔ اس بات کا امکان ہے کہ امریکی حکومت چین سے درآمد کی جانے والی جن اشیا پر ٹیرف عائد کئے جانے کا امکان ہے ان میں شعبہ ٹیکنالوجی،مواصلات اور انٹلیکچوئل پراپرٹی کے خاص ہدف ہوں گے تاہم ان ٹیکسز کا اطلاق یکدم نہیں ہو گا بلکہ ان کو عوامی بحث کے لئے پیش کیا جائے گا اور امریکی کمپنیوں کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا نفاذعمل میں لایا جائے گا۔صدر ٹرمپ چین سے درآمدی سٹیل اور الومنیم پر ٹیرف عائد کر چکے ہیں جن کا اطلاق آج جمعہ 23 مارچ سے قابل عمل ہو گا۔چین ے اس ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔چین کا امریکا کے ساتھ 375 بلین ڈالر کا ٹریڈ سرپلس جا رہا ہے۔۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp