پشاور زلمی کا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گیند بازوں کی ابتدائی اوورز میں شاندار گیند بازی

لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گیند بازوں کی ابتدائی اوورز میں شاندار گیند بازی کے باعث پشاور زلمی کا پلان دھرے کا دھرا رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا ایلیمینیٹر لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں کوئٹہ کی دعوت پر پشاور زلمی پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ اس دوران پشاور زلمی کے اوپننرز نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بلے بازی سے اننگ کے آغاز کی کوشش کی، تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گیند بازوں کی شاندار گیند بازی نے ایسا ہونے نہیں دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے راحت علی اور میر حمزہ نے ابتدائی اوورز میں ہی ان فارم کامران اکمل اور آندرے فلیچر کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرنے سے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن شدید دباو میں آگئی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp