پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلیمینیٹر میچ؛ لاہور میں بارش رک گئی ،میچ جلد دوبارہ شروع ہونے کا امکان

لاہور : لاہور میں بارش رک گئی ،میچ جلد دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلیمینیٹر میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے خلاف ہونے جا رہا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔دوسری جانب پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول پہلے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا جبکہ میچ ایک بار بارش کا شکار ہو چکا ہے ۔پہلے اوور کی 4 گیندوں کے بعد ہی میچ کو بارش کے باعث روکنا پڑا تا ہم لاہور میں بارش رک گئی ہے ،میچ جلد دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp