پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلیمینیٹر میچ، عمران خان نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا

, میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنےوالی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں،بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے، عمران خان

لاہور : پی ایس ایل 3 کا پہلا ایلیمینیٹر میچ، عمران خان نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنےوالی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں،بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس پی ایس ایل کے لیے آنے والوں کو پھٹیچر کہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بھی پی ایس ایل کے حق میں بولنے لگ پڑے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پی ایس ایل کھیلنےوالی تمام ٹیموں اورکھلاڑیوں کےساتھ ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہےاقتدار میں آئےتو کرکٹ ڈھانچہ مضبوط اورکھیل میں مزید نکھار لائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مصروفیات کےباعث میچ دیکھنےکےلیےشایدوقت نہ نکال پاؤں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے لیے آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر عمران خان کو خاصا تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp