ایشان کھٹر نے 8 کلوگرام وزن کم کر لیا

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار ایشان کھٹر نے ڈیبیوٹ فلم ’’ بی یونڈ دا کلائوڈز ‘‘ کے لئے 8 کلوگرام وزن کم کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایشان کھٹر کی ڈیبیوٹ فلم ایرانی فلمساز ماجد ماجدی کی فلم ’’ بی یونڈ دا کلائوڈز ‘‘ ہے جس کے لئے انہوں نے 12 روز میں اپنا 8 کلوگرام وزن کم کر لیا ہے اور اس میں انہیں ان کے گرو کی مدد بھی حاصل ہے۔ فلم کی کہانی ایک بھائی اور بہن کے گرد گھومتی ہے اور وہ کیسے اکیلے اور فارغ وقت میں خوشی تلاش کرتے ہیں، فلم رواں سال 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp