سندیپا دھر نے فلم ’’فرکی ‘‘ کے لئے پرتگالی زبان سیکھنا شروع کر دی

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ سندیپا دھر فلم ’’فرکی ‘‘ کے لئے پرتگالی زبان سیکھنے کی تربیت لینا شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار سندیپا دھر نے کہا کہ میرے لئے ایک نئی زبان سیکھنا بہت مشکل ہے جس کے لئے میں نے پرتگالی زبان کی کلاسز لینا شروع کر دیں ہیں اور میں اپنے تلفظ اور لہجے پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہوں جس میں مجھے کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے جبکہ اس سلسلے میں اپنے فارغ وقت میں پرتگالی فلمیں،گانے اور ویب سیریز بھی دیکھ رہی ہوں۔ فلم میں اداکار نیل نیتن مکیش، جیکی شروف، کرن سنگھ گرو ور اور کے کے مینن بھی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp