عامر خان چینی سمارٹ فون کمپنی کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار عامر خان بھارت میں چینی سمارٹ فون کمپنی ویووکے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں چینی سمارٹ فون کمپنی ویوو انڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار عامر خان کو برینڈ کے مستقبل میں لوگوں کے ساتھ رابطے کے لئے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر لیا گیا ہے۔ یہ وابستگی ہمیں اپنے صارفین کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ اداکار عامر خان ویوو انڈیا کی نئی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ مہم اور اشتہارات میں بھی دکھائی دیں گے۔ اداکار عامر خان ان دنوں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور امیتابھ بچن بھی دکھائی دیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp