فلم ’’گلاب گینگ‘‘ جیسے کرداروں کی پیشکش نہیں کی گئی، جوہی چاولہ

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ میں منفی کردار کے بعد مجھے لگا کہ میں آگے بھی منفی کردار بہترین اور عمدہ طریقے سے نبھا سکتی ہوں لیکن مجھے ایسے کرداروں کی پیشکش نہیں کی گئی جس پر بے حد حیرانگی ہوئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ میں منفی کردار ادا کرنے میں بہت مزا آیا اور اس وقت مجھے لگا کہ میں آگے بھی فلموں کے لئے بہترین ولن بن سکتی ہوں لیکن یہ میرے لئے بے حد حیرانگی کا باعث تھا کہ مجھے ایسے کرداروں کی مزید پیشکش نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہندی فلموں میں مغرب کا رنگ نہیں دیکھنا چاہتیں۔ رقص، مذاق، گیم اور دیگر چیزیں ہماری فلموں کا اہم حصہ ہیں۔ اداکارہ جوہی چاولہ ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو‘‘ میں کیمیو رول کریں گے جس میں اداکار شاہ رخ خان ، کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp