سلمان خان کے فلم ’’ریس 3‘‘ میں کردار کی جھلک جاری

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار سلمان خان کے فلم ’’ریس 3‘‘ سے کردار کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹویٹر پر ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’ریس 3‘‘ سے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی ہے جس میں وہ سکندر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو منفی کردار ہے۔ تصویر میں اداکار سلمان خان بظاہر کاروباری شخصیت کے حلیے میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے ہاتھ میں پسٹل پکڑ رکھی ہے اور چشمے لگا رکھے ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس، انیل کپور، بوبی دیول اور ثاقب سلیم بھی شامل ہیں۔فلم رواں سال 15جون کو ریلیزکی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp