رنبیر کے انکار سے فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ میں کام کا موقع ملا، رنویر سنگھ

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اداکار رنبیر کپور کے انکار کے بعد انہیں فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے پورٹ فولیو کے ساتھ ممبئی میں 3 سال کام کے لئے جدوجہد کی، میں نے اپنی قسمت خود بنائی ہے کیونکہ میں نے خود کو اس پوزیشن پر کھڑا کر دیا تھا جب آپ خود کو ہوائوں کے سہارے چھوڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداکار رنبیر کپور نے فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ میں کام کے لئے انکار کیا جس کے بعد یش راج فلمز نئے چہرے کی تلاش میں تھے کہ ایک دن مجھے فون آیا اور میں جانتا تھا مجھے جس کام کی تلاش تھی یہ وہی ہے، میں نے کبھی ماڈلنگ یا میوزک ویڈیوز میں کام نہیں کیا تھا اور ادیتیہ چوپڑا نے ٹیلنٹ کی بنیاد پر نئے اداکاروں کو سامنے لانے کی ایک عظیم مثال قائم کی۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp