Foreigner Became The Victim Of Firing Of An Unknown In Saudi Arabia

سعودی عرب میں غیر ملکی ہوائی فائرنگ کا شکار بن گیا

ریاض :  سعودی عرب میں ایک  ہندوستانی باشندہ نامعلوم مقام سے آنے والی گولی سے زخمی ہو گیا ۔ پولیس فائرنگ کرنے والے کو تلاش کر رہی ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق محائل عسیر ریجن کے ابو سعود کمرشل سینٹر میں باربر شاپ سے نکلنے والا33 سالہ ہندوستانی نامعلوم سمت سے آنےوالی گولی کا شکار ہو گیا ۔ گولی اسکی ٹانگ میں لگی۔ سینٹر میں موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا جنہوں نے زخمی کو اسپتال پہنچایا۔ جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ زخمی ہندوستانی کا کہنا تھا کہ اسکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی پر شک کا اظہار کیا ۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp