فلم ’’بھارت‘‘ میں پریانکا چوپڑا کے نام پر غور

ممبئی ۔ : بالی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نام پر غور کیا جارہا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے فلمسازوں نے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ فلم کی کہانی 2014ء کی جنوبی کورین فلم ’’اوڈی ٹو مائی فادر‘‘ سے ماخوذ ہے جس کی عکسبندی ابوظہبی، سپین، پنجاب میں کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp