فلم’’ ’ہچکی‘‘ 23 مارچ کو دٴْنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی

فلم کی کہانی دِماغی عارضے ’ٹیوریٹ سنڈروم‘ میں مبتلا اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے

کراچی : بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ رانی مکھرجی کی نئی فلم ’’ہچکی‘‘ دو روز بعد ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سنسر بورڈ نے فلم کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔فلم کی کہانی دِماغی عارضے ’ٹیوریٹ سنڈروم‘ میں مبتلا اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جسے گفتگو کے دوران اچانک ہچکیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔پڑھانے کاجذبہ اور جنون رکھنے والی خاتون کو پہلے تو بمشکل ایک اسکول میں ٹیچنگ کی ملازمت ملتی ہے جس کے بعد اپنے دِماغی عارضے کے سبب یہ پورے اسکول میں مذاق بن کر رہ جاتی ہے ۔
رانی مکھرجی نے فلم میں لازوال اداکاری کی ہے۔ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ماضی کی بلاک بسٹر فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کے بعد یہ فلم تہلکہ مچانے آرہی ہے۔اس فلم کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ زندگی کی حقیقتوں سے مایوس نہیں ہونا چاہئے چاہے وہ کتنی ہی تلخ کیوں نہ ہوں۔یاد رہے رانی مکھرجی تقریباً چار برس بعد اس فلم کے ذریعے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں۔
کافی عرصے سے رانی مکھرجی کے پرستار اٴْن کی نئی آنے والی فلم کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلرز کو دیکھ کر رانی کے کروڑوں مداحوں نے اٴْن کی منفرد اداکاری اور فلمی دٴْنیا میں بہترین فلم کے ذریعے واپسی پر نیک تمنائوں کا اظہار کرنے کے ساتھ یہ اٴْمید ظاہر کی ہے کہ فلم شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔یش راج فلمز کے بینر تلے تخلیق کی گئی بالی ووڈ فلم’’ ’ہچکی‘‘ 23 مارچ کو دٴْنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی ۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp