Belgian Bar Forced To Install Alarm System On Beer Glasses Because People Keep Stealing Them

گلاس چوری ہونے سے بچانے کے لیے ان پر الارم سسٹم بھی لگایا جا سکتا ہے

بروج، بیلجئیم کے ایک مقبول بار میں گلاسوں کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے ان میں الارم سنسر نصب کیے گئے ہیں۔
بار   میں گلاسوں کی چوری اتنی بڑھنے لگی کہ بار کو اس سے بچاؤ کےلیے غیر معمولی اقدام کرنا پڑا۔ اصل میں بار کے گلاس بہت خوبصورت ڈیزائنوں  کے ہیں ۔ یہاں آنے والے سیاح   قریبی دوکان سے خریدنے کی بجائے گلاس کو بار سے ہی لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔


بار کے مالک فلپ مائیس نے ایک اخبار کوبتایا کہ "ہر سال ہمارے 4 ہزار گلاس گم ہو جاتے ہیں۔خاص طور پر سیاح  انہیں اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ وہ بلادقت انہیں لے کر چلے جاتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہوٹلوں میں لوگ تولیے چوری کرتے ہیں، ریستورانوں میں نمک دانیاں اور بار میں گلاس چوری کیے جاتے ہیں۔ کچھ گاہک یہ سمجھتے ہیں کہ جب انہوں نے اپنے ڈرنک کی ادائیگی کی ہے تو وہ یہ گلاس اپنے ساتھ تحفے کے طور پر لے جا سکتے ہیں۔
"
ان منفرد گلاسوں کی چوری سے جب  منافع میں نمایاں کمی آنے لگی تو بیئربار نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور فلپ نے بار میں موجود تمام گلاسوں کی تہہ میں قریباً 5 ہزار ڈالر کے الارم سسٹم سینسرز نصب کروائے۔ جیسے ہی کوئی شخص انہیں لے کر باہر نکلنے کی کوشش کرے گا مرکزی دروازے پر نصب ایک الارم  فوراً  بج اٹھے گا۔
امید ہے کہ یہ نیا الارم سسٹم گلاسوں کی چوری میں واضح طور پر کمی کا باعث بنے گا۔گرچہ یہ معلوم نہیں ہے کہ کیا ان الارمز کو گلاس کی تہہ سے ہٹانا ممکن ہے ہے یا نہیں اور اگر ایسا کرنے کی کوشش کی جائے تو کیا الارم خودبخود بج اٹھے گا یا نہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp