North Korean New Missiles Can Hit Europe

شمالی کوریائی میزائل وسطی یورپ تک پہنچ سکتے ہیں،جرمن خفیہ ایجنسی

جنوبی اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں،جرمن انٹیلی جنس

برلن : جرمنی کی انٹیلیجنس ایجنسی کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی راکٹ وسطی یورپ تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی این ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اولے ڈیہل نے یہ بات قانون سازوں کی ایک خفیہ ملاقات میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ جرمن خفیہ ایجنسی جنوبی اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتی ہے۔ فوری طور پر بی این ڈی نے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp