Recovered Billions Of Riyals From Corrupt People

بدعنوان عناصر سے ایک سو بلین ریال واپس لئے گئے، ولی عہد

ریاض۔ : سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف جو کارروائی کی گئی وہ قانون اور ضابطوں کے دائرے میں تھی۔ ریاض کے ریٹز کارلٹن ہوٹل میں زیر حراست افراد سے ایک سو بلین ریال کی رقم واپس کی گئی ہے۔ غیر ملکی نیوز چینل ’’سی بی ایس‘‘کے پروگرام60 منٹ کو انٹر ویو دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو حراست میں لینے کا مقصد رقم جمع کرنا نہیں بلکہ انہیں سزا دینی تھی سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ کارروائی بہت ضروری تھی جس سے کرپشن کا انسداد ممکن ہوگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp