Two Blasts In Texas Injures Two

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں دودھماکے

زخمی اسپتال منتقل،پولیس اورریسکیوٹیموں نے دھماکے کی جگہ کوگھیرلیا،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرآسٹن میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں2 نو جوان شدید زخمی ہوگئے۔امریکی پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق زخمیوں کو فور طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اورریسکیوٹیموں نے ھماکے کی جگہ کوگھیرلیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ 2 مارچ سے اب تک آسٹن شہر میں 3 بم دھماکے ہو چکے ہیں،جن میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے ہیں۔2 مارچ کو پیکٹ دھماکے میں ایک شخص جبکہ 12 مارچ کو دو بم دھماکوں میں ایک لڑکا ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔دھماکوں کے الزا م میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp