خواتین کو ذہنی سکون کے لئے اپنے پیاروں کے گھیرے میں رہنا چاہیے، اداکارہ گیل گیڈوٹ

لاس اینجلس ۔ : ہالی وڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو ذہنی سکون کے لئے اپنے پیاروں کے گھیرے میں رہنا چاہیے کیونکہ نفسا نفسی کے اس دور میں ذہنی سکون اپنے پیاروں کی قربت سے ہی حاصل ہوتا ہے۔لاس اینجلس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ نے آج کل کی خواتین اور ان کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں وہ ایک ہی وقت میں بہت سے کام سر انجام کر رہی ہوتی ہیں ایسے میں ان کو جسمانی سکون کے ساتھ ذھنی سکون کی ضرورت ہوتی ہے اور ذہنی طور پر امن رہنے کے لئے ان کو میرے خیال میں ان کو اپنا خیال کرنا چاہیے اور اپنے پیاروں کی قربت میں رہنا چاہیے کیونکہ ان کی موجودگی کے احساس سے جو سکون ملتا ہے وہ کہیں اور ممکن نہیں ہے۔
گیل نے کہا کہ ہم مائیں ہیں،بیٹیاں ہیں اور پیشہ ور بھی ہیں ہمیں اپنے گرد ایسے لوگ اکھٹے کرنے چاہیے جو ہم سے اور ہم ان سے محبت کرتے ہوں اس سے ایک عورت خود کو دماغی طور اچھا محسوس کرتی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp