دوسروں کو خوشیاں دینے سے جس قدر راحت ملتی ہے اسکا احساس لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا ثمینہ پیرزادہ

لاہور : اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ دوسروں کو خوشیاں دینے سے آپ کو جس قدر راحت ملتی ہے اس کا احساس لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کتابوں کا مطالع کرنے سے انسان کی معلومات میں اضافہ کے ساتھ ذہن بھی فریش رہتا ہے۔ انہوں نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سادہ خوراک استعمال کرتی ہوں اور صبح ناشتے سے قبل شہد کا استعمال کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ کہ میں اپنے کیریئر میں ہمیشہ دوسروں کی رہنمائی کی ہے اور شوبز کی دنیا میں رہتے ہوئے کبھی بھی کسی سے دل میں بغض نہیں رکھا ، خود کو خوش رکھنے کے ساتھ دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp