Asian Citizens Arrested For Killing A Maid In Saudi Arabia

سعودی عرب ، ملازمہ کو قتل کرنے پر ایشیائی شہری گرفتار

مکہ مکرمہ   :  سعودی عرب میں مکہ پولیس نے ایشیائی خادمہ کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ مقتولہ اپنے کفیل کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی تھی۔ جس کے جسم پر تیزدھار آلے کے نشانات تھے۔ ریجنل پولیس ترجمان کرنل عاطی القرشی نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ 2دن قبل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مکہ مکرمہ کے ایک علاقے میں ایشیائی خادمہ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے۔ مقتولہ کی نعش باتھ روم سے خون میں لت پت حالت میں برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکرتحقیقات کا آغاز کردیا۔ کرنل القرشی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اہلکاروں نے کفیل کے ایک بیٹے کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا جس نے بعد میں اقرار جرم کرلیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp