Saudi Arabia, A Teacher Killed In A Traffic Accident,  3 People Injured

 سعودی عرب ، ٹریفک حادثے میں ایک ٹیچر جاں بحق ،3 افراد زخمی

مدینہ منورہ   :   ٹریفک حادثے میں ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئیں ۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوئے ۔ الریاض اخبا رکے مطابق حادثہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ شاہراہ پر پیش آیا جب اسکول کی ٹیچروں کو لے جانے والی گاڑی سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے صبح کے 6 بجے پیش آیا جس میں ایک ٹیچر جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا باقی 2 ٹیچروں کی حالت بہتر ہے جو گاڑی ٹیچروں کو لیکر اسکول جارہی تھی اس کے ڈرائیور کو بھی شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ۔
اس ضمن میں المھد ریجن کے محکمہ تعلیم کے ترجمان عائض الوسمی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی ٹیچر کی نعش اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے جبکہ زخمی ٹیچروں کی حالت قدرے بہتر ہے ۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp