وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے سمیت کئی بیماریوں سے بچائوکیلئے مفید ہے، ماہرین

برلن ۔ : جرمن ماہرین صحت نے کہا ہے کہ وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے سمیت، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے ، اعصابی تناو، ہڈیوں ، ناخنوں کی کمزوری، الرجی اور خشک جلد سے بچاو میں و اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سردی کے موسم میں نزلہ زکام ایک عام بیماری تصور کی جاتی ہے، وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ زکام سے بچا جا سکتا ہے ۔ وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کر استعمال کرنا چاہیے۔
جس طرح ہر چیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اس طرح نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ ماہرین عموما ایک دن میں 75 سے 90 ملی گرام وٹامن سی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کینو موسم سرما کا خاص پھل ہے جس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ اس میں 85 فیصد کیلوریز ہوتی ہیں اور اس میں کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ دن میں کم از کم دو کینو کے استعمال سے نہ صرف غذائی ضرورت پوری ہو سکتی ہے بلکہ کمزور جسم والے افراد اور بچوں میں بھوک بڑھانے کے لئے مفید ہے۔
کینو کے متواتر استعمال سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے انسان کا جسم بیماریوں سے لڑنے کی خوب طاقت حاصل کرلیتا ہے۔کینو کے استعمال سے موٹاپے پر قابو پانے کے ساتھ بلڈ پریشر ، اعصابی تناومیں کمی، ہڈیوں ، ناخنوں کی کمزوری، الرجی اور خشک جلد سے بچائو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp