سنجے دت فلم ’’پانی پت‘‘ میں افغان بادشاہ احمد شاہ درانی، ارجن کپور مراٹھا لیڈر سداشیورائو بھائو کا کردار ادا کریں گے

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار سنجے دت فلم ’’پانی پت‘‘ میںافغان بادشاہ احمد شاہ درانی اور ارجن کپور مراٹھا لیڈر سداشیورائو بھائو کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز آشوتوش گواریکر کی نئی وار فلم کی کہانی تیسری پانی پت کی لڑائی کا سبب بننے والے واقعات پر مبنی ہے، جس میں اداکار سنجے دت افغان بادشاہ احمد شاہ درانی اور ارجن کپور مراٹھا لیڈر سداشیورائو بھائو کا کردار ادا کریں گیجس میں ان کے ساتھ کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں،اداکار سنجے دت اور ارجن کپور فلم کی عکسبندی جلد شروع کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp