موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے‘گلوکارہ عینی طاہر ہ

لاہور : گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ اچھے گلوکار کے لیے کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نئے لوگوں نے گانے کو آسان سمجھ لیا ہے اس وقت باتھ روم سنگر بھی اپنے پیسے کا استعمال کرکے جدید ٹیکنالوجی اور اچھا ویڈیو بنا کر اپنی سنگنگ کا شوق پورا کرر ہا ہے اچھے گلوکار کے لیے کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے ، جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی ‘موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ہمیں اپنی موسیقی کر فخر کرنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp