فلم ’’باغی 2 ‘‘ کے لئے بال کٹوانے پر افسردہ تھا، ٹائیگر شروف

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے فلم ’’باغی 2 ‘‘ کے لئے بال کٹواتے ہوئے وڈیو ٹویٹر پر شیئر کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے فلم ’’باغی 2 ‘‘ کے لئے بال کٹواتے ہوئے وڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کے لئے بال کٹوانے کے خلاف تھے اور بہت زیادہ نروس بھی تھے لیکن فلم پروڈیوسر ساجد نادیادوالا اور ہدایتکار احمد خان نے مجھے فلم میں منفرد حلیے میں دکھانے کے لئے اچھی طرح قائل کیا اور پھر میں نے حامی بھر لی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے لئے اپنے بال کٹوانے پر بہت افسردہ تھے لیکن میرا خیال ہے کہ میرے اوپر یہ ہیرسٹائل بھی اچھا لگے گا۔ فلم میں اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ دیشا پتانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp