گلوکارہ شبنم مجید کے صاحبزادے کی پہلی مرتبہ ٹی وی شو میں لائیو پرفارمنس

لاہور : گلوکارہ شبنم مجید کے صاحبزادے مومن علی نے پہلی مرتبہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید کے کمسن صاحبزادے مومن علی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی ۔اس موقع پر شبنم مجید کے صاحبزادے نے ٹی وی پر پہلی مرتبہ لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ان کی خوبصورت گائیکی پر شو میں موجود شرکاء نے ان کو بھرپورداد دی ۔شو کے شرکاء نے کہاکہ شبنم مجید کے صاحبزادہ بھی بڑے ہوکر اپنی والدہ کی طرح ایک بڑے گلوکار بنے گا ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp