فنکاروں ، پرڈیوسروں ،ڈائریکٹروں کا الحمراء آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد کو خراج تحسین

عطاء محمد نے جب سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی اس وقت سے لیکر آج تک الحمراء کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے ‘ گفتگو

لاہور : الحمراء میں کام کرنے والے اداکاروں ، ڈرامہ پرڈیوسروں اور ڈائریکٹروں نے الحمراء آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جب سے انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اس وقت سے لیکر آج تک الحمراء کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے ،اس کی تزئین وآرائش اور الحمراء کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ عوام کیلئے تفریحی پروگرام پیش کرنا قابل تحسین اقدام ہے اور اب الحمراء مال روڈ میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو مجسمہ بھی نصب کردیا گیا ہے جو اس بات کی تائید کرتا ہے کہ ہمیں اپنے محسنوں سے کتنی محبت ہے ۔
الحمراء ہال lاور llمیں کام کرنے والے ڈرامہ آرٹسٹوں کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) عطاء محمد نے ابتک الحمراء آرٹ کونسل کو لاہور کا سب سے خوبصورت ادارہ بنادیا ہے جس میں الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم اور الحمراء ما ل روڈ شامل ہیں ۔کیپٹن (ر) عطاء محمد نے فنکاروں کی بھلائی اور ڈارمہ کی بہتری کیلئے جس طرح کے اقدامات کئے ہیں اس سے الحمراء واحد تھیٹر ہے جس میں لوگ اپنی فیملیوں کیساتھ ڈرامہ دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ عطاء محمد کا نام الحمراء کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا اور ہماری دعا ہے کہ وہ مزید ہمت اور استحکامت کے ساتھ ہماری بہتری کیلئے ایسے کام کرتے رہیں جس کا اجر صرف ان کو خدا کی ذات ہی دے سکتی ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp