ماہرہ خا ن نے یو کے ایشین فلم فیسٹیول ایوارڈبیٹے کے نام کردیا

ماہرہ خان نے ایوارڈ خود لندن میں وصول کیا اور اپنے بیٹے اذلان کو ڈیڈیکیٹ کیا

لندن : پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خا ن کو یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں خاص ایوارڈ سے نوازا گیا ۔لندن میں 20ویں یو کیایشین فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوا،جس میں ماہرہ خان کو خاص ایوارڈسے نوازاگیا،یہ ایوارڈ انہیں فلموں میں خدمات اور ایکٹوازم پر دیاگیاہے۔ماہرہ خان نے ایوارڈ خود لندن میں وصول کیا اور اپنے بیٹے اذلان کو ڈیڈیکیٹ کیا۔اس موقع پر ماہرہ نے کہا کہ میں کام کی مصروفیت کی وجہ سے اپنے بیٹے کو باقاعدہ وقت نہیں دے پاتی، لہٰذا یہ ایوارڈ اپنے بیٹے کے نام کرتی ہوں۔
انہوں نے تقریب کے دوران اپنا تعارف کراتے ہوئے خود کو فل ٹائم ماں اور پارٹ ٹائم اداکارہ قراردیا۔لندن میں یو کے ایشین فلم فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب جاری ہے جس میں بالی ووڈ سمیت پاکستان فلم انڈسٹری کیبہت سی شخصیات نے شریک ہوئیں۔یوکے فلم فیسٹیول کی تقریب میں پاکستانی اداکار آمنہ شیخ، صنم سعید اور عدنان ملک نے بھی شرکت کی،بالی ووڈ کی نامور اداکارائیں بھی تقریب میں نظر آئیں۔اس موقع پر ماہرہ خان کے ساتھ فلم فیسٹیول میں ایک نشست کا بھی اہتمام کیاگیا، فیسٹیول 12 روز تک جاری رہے گا جو کہ 25 مارچ کو اختتام پذیرہو گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp