سلمان خان فلم ’’ریس3‘‘ کے لئے گانا لکھیں گے

ممبئی۔ : بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’’ریس3‘‘ کے لئے گانا لکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں ابوظہبی میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ فلم’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم کے لئے سلمان خان رومینٹک گانا لکھیں گے۔ گانے کی کوریوگرافی ریمو ڈی سوزا دیں گے۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، بوبی دیول اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 مارچ 2018

Share On Whatsapp